پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 150ویں پی ایم اےلانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

12:09 PM, 19 Oct, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان ملٹری اکیڈمی میں 150 ویں پی ایم اے لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 150 ویں پی ایم اے لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے ساتھ 69 ویں انٹیگریٹڈ کورس، 24 ویں لیڈی کیڈٹ اور 36 ویں ٹیکنیکل گریجوایٹ کورس کی بھی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد کی گئی۔ 

ترجمان پاک فوج کے مطابق عراق، مالدیپ، سری لنکا، نیپال، فلسطین اور سوڈان جیسے دوست ممالک کے کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہونے والوں میں شامل تھے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بطور مہمان خصوصی پریڈ کا معائنہ کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس کو ایوارڈ دیے۔ 

پی ایم اے کی اعزازی شمشیر بٹالین سینیئر انڈر آفیسر عبداللہ افضل نے حاصل کی۔ صدارتی گولڈ میڈل پی ایم اے 150 لانگ کورس کے سینیئر انڈر آفیسر بابراللہ امان نے حاصل کیا۔ 

چیئرمین جوائنٹس چیفس آف سٹاف کمیٹی اوورسیز گولڈ میڈل نیپال سے تعلق رکھنے والے سینئر انڈر آفیسر کشیتج تیز گرونگ نے حاصل کیا۔

مزیدخبریں