سلمان خان نے ہرن تو کیا کبھی کاکروچ نہیں مارا، معافی کیوں مانگیں؟ سلیم خان

01:32 PM, 19 Oct, 2024

ویب  ڈیسک: معافی کیوں مانگیں؟ سلیم خان نے کہا  ہے کہ میرے بیٹے سلمان خان نے ہرن تو کیا کبھی کاکروچ تک نہیں مارا۔ ہم تشدد پر یقین نہیں رکھتے۔ 

میڈیا سے بات چیت کے دوران سلیم خان لارنس بشنوئی کی جانب سے سلمان کے معافی مانگنے کے مطالبے کا جواب  دے رہے تھے۔

سلیم خان نے کہا کہ لوگ ہمیں کہتے ہیں کہ آپ زمین کو دیکھ کر چلتے ہیں، آپ بہت مہذب اور شریف آدمی ہیں۔ میں ان سے کہتا ہوں کہ یہ شریف اور مہذب ہونے کی بات نہیں ہے، مجھے خدشہ ہے کہ کوئی کیڑا بھی میرے پیروں کے نیچے آکر زخمی نہ  ہوجائے۔ میں انہیں بھی بچاتا رہتا ہوں۔

سلیم خان نے بتایا کہ ’بینگ ہیومن ‘نے کتنے لوگوں کی مدد کی ہے۔ کووڈ کے بعد اس سے انکار کر دیا گیا۔ اس سے پہلے ہر روز لمبی قطاریں لگتی تھیں۔ کسی کو آپریشن کرانا تھا، کسی کو کسی اور مدد کی ضرورت تھی۔ روزانہ چار سو سے زائد لوگ مدد کی امید لے کر آتے تھے۔

یاد رہے چنکارا کیس کو لے کر لارنس بشنوئی نے سلمان خان سے جودھ پور میں بشنوئی برادری کے مندر جا کر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو بشنوئی گینگ نے سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

مزیدخبریں