بلاول بھٹو دوبار مولانا فصل الرحمان کی رئشگاہ پر پہنچے گئے

04:28 PM, 19 Oct, 2024

ویب ڈیسک:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آئینی ترامیم پر وزیراعظم شہباز شریف اور فضل الرحمان سے ملاقاتیں کی ہیں،  بلاول بھٹو زرداری ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے ۔

تفصیلات کےمطابق مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ایک اور اہم ملاقات ،آئینی ترمیم کے لئے بلاول بھٹو زرداری ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی،اسحاق ڈار بھی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر موجود ہیں جبکہ آصف زرداری کی آمد متوقع ہے۔

قبل ازیں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، شیری رحمن، نوید قمر اور مرتضی وہاب بھی شامل تھے، بلاول بھٹو زراری وہاں سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش پہنچے جہاں بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے ان کا استقبال کیا۔ وہ آج صبح ہی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔

بلاول کی آمد سے کچھ دیر قبل ہی پی ٹی آئی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی اور آئینی ترامیم پر بات کی تھی جس کے بعد پی ٹی آئی وفد عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل چلا گیا، پی ٹی آئی وفد عمران سے ملاقات کے بعد واپس فضل الرحمان کی رہائش گاہ آئے گا۔

بلاول اور فضل الرحمان کے درمیان ملاقات جاری رہی اب اطلاعات آئی ہیں کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی بھی آمد متوقع ہے۔

یاد رہے کہ بلاول بھٹو نے گزشتہ روز بھی فضل الرحمان سے دو ملاقاتیں کی تھیں، پہلی ملاقات کے وقت کل پی ٹی آئی کا وفد پہلے سے موجود تھا جس پر بلاول نے باہر رک کر فضل الرحمان کا انتظار کیا تھا۔

مزیدخبریں