انٹراپارٹی الیکشن:پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر

02:19 PM, 19 Oct, 2024

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن نظر ثانی کیس ،پی ٹی آئی نے لارجر بنچ تشکیل دینے کی درخواست دائر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کیس میں آئینی تشریح کا نکتہ موجود ہے،پہلے کیس سنتے ہوئے بنچ نے یہ اعتراض غلط خارج کیا،آئینی اعتراض پر سماعت کیلئے اس بنچ کی تشکیل قانونی نہیں تھی، الیکشن کمیشن متاثرہ فریق بن کر پارٹی کیخلاف عدالت نہیں جا سکتا تھا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 5یا 8 ججز پر مشتمل بنچ تشکیل دیا جائے، درخواست میں مخصوص نشستوں کے فیصلے کا بھی ذکر بھی کیا گیا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے کنڈکٹ پر فیصلے آبزرویشنز موجود ہیں۔ لارجر بنچ بنا کر نظرثانی درخواست منظور کی جائے۔

مزیدخبریں