ویب ڈیسک: مولانا فضل الرحمان قومی اسمبلی میں جے یو آئی (ف) کے پارلیمانی لیڈر مقرر ہوگئے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سپیکر ایاز صادق کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کردیا.
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں مولانا فضل الرحمان اتفاق رائے بڑھائیں گے، یہ جمہوریت کا حسن ہے جس میں تمام جماعتیں مشاورت کرتی ہیں، پی ٹی آئی وفد نے بانی پی ٹی آئی سے بھی ملاقات کرلی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 7بجے طلب کیا گیا ہے، بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات کی ، پوری قوم کو امید ہے مولانا اتفاق رائے بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے، سیاسی مشاورت کا عمل جاری ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ایک منظم مہم چلائی گئی، احتجاج میں کون کون پی ٹی آئی رہنما شامل تھے سب ٹریس ہوچکے ہیں، جنہوں نے اس احتجاج میں حصہ ملایا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔