ویب ڈیسک:ملک میں سونے کا بھاؤ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپےکا اضافہ ہوا ہے،ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 81 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونےکا بھاؤ 772 روپے اضافے سے 2 لاکھ41 ہزار 598 روپے ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونےکا بھاؤ 9 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 721 ڈالر فی اونس ہے۔