نیتن یاہو کا گھر پر مبینہ ڈرون حملے کے بعد پہلا بیان

07:04 PM, 19 Oct, 2024

ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے گھر پر مبینہ ڈرون حملے کے بعد پہلا بیان جاری کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ کوئی چیز ہمارے ارادے کو متزلزل نہیں کرسکتی، اختتام تک اپنا مشن جاری رکھا جائےگا. 

اسرائیل نے الزام لگایا ہے کہ قیساریہ میں نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر ڈرون حملے کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق قیساریہ میں نیتن یاہو کے گھر پر مبینہ ڈرون حملےمیں کوئی زخمی نہیں ہوا، حملے کے وقت اسرائیلی وزیراعظم اور ان کی اہلیہ گھر پر موجود نہیں تھیں۔
واضح رہے کہ لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ذاتی رہائشگاہ پر ڈرون حملے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر مصدقہ اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کے شہر قیصریہ میں فائر کیے گئے راکٹ میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ذاتی رہائشگاہ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

مزیدخبریں