26ویں آئینی ترمیم: پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ

07:55 PM, 19 Oct, 2024

ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سے مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر پارلیمنٹ ہاؤس کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ اور پنجاب پولیس کے تازہ دم دستے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہز پہنچ گئے۔

سینیٹ کا اجلاس چار مرتبہ تاخیر کا شکار ہونے کے بعد اب 8 بجے ہوگا جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس تین مرتبہ کی تاخیر کے بعد ساڑھے نو بجے طلب کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت ہر صورت میں آج آئینی ترامیم پیش کر کے منظور کروانے کی کوشش کرے گی۔

مزیدخبریں