ویب ڈیسک: معروف ٹی وی ہوسٹ اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے نامور اداکارہ ہانیہ عامر کو ٹیلنٹ سے بھرپور اداکارہ قرار دے دیا۔
ہانیہ عامر ان دنوں پاکستانی شوبز انڈسٹری پر چھائی ہوئی ہیں۔ اُن کی مقبولیت نہ صرف پاکستان میں ہے بلکہ ان کے چاہنے والے سرحد کے اس پار بھی بہت ہیں جو کہ سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کے لیے دیوانہ پن کا مظاہرہ کرتے نظر آتے ہیں۔
اپنے حالیہ پوڈ کاسٹ میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر اس وقت ٹیلنٹ سے بھرپور اداکارہ ہیں۔ وہ ہانیہ عامر کو تب سے جانتی ہیں جب وہ ایک ممکری ایپ پر ویڈیوز بنایا کرتی تھیں, ہانیہ عامر جیسا ٹیلنٹ چھپا نہیں رہ سکتا تھا، اس لیے وہ جلد ہی لوگوں کی نظر میں آگئیں اور پھر ہر جگہ چھا گئیں۔
ریحام خان کا کہنا تھا کہ وہ ہانیہ کا تازہ ڈرامہ 'کبھی میں کبھی تم'، جس کی ہر طرف دھوم مچی ہوئی ہے، دیکھ رہی ہیں,ریحام نے ہانیہ کے لیے کئی ہدایات بھی دیں، انہوں نے ہانیہ عامر کو مشورہ دیا کہ وہ کیرئیر کو سب سے پہلے ترجیح دیں، وہ بالی ووڈ میں بھی اپنا نام بنا سکتی ہیں۔
ریحام خان نے ایک انوکھا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہانیہ عامر کو اس وقت شادی کے جھمیلے میں نہیں پڑنا چاہیے بلکہ اپنا مکمل فوکس اپنے کیرئیر پر مرکوز رکھنا چاہیے۔
ریحام خان کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامربہت میچور ایکٹنگ کرتی ہیں, ہانیہ عامر جیسا ٹیلنٹ دبایا نہیں جاسکتا۔
ریحام خان نے مزید کہا کہ ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا ٹرولز کو نظر انداز کرنا چاہیے اور اپنی توجہ صرف کیرئیر پر رکھنی چاہیے, دعا ہے کہ وہ ہر جگہ اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑیں۔