آئینی ترامیم کا اہم معاملہ،مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو جواب دیدیا

11:02 PM, 19 Oct, 2024

ویب ڈیسک:وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر موجود حکومتی قانونی ٹیم سے رابطہ,وزیراعظم کی حکومتی ٹیم کے ساتھ اہم سیاسی امور پر مشاورت ہوئی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق آئینی ترامیم پر معاملات پر پیشرفت کا جائزہ لیا،حکومتی قانونی ٹیم نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

علاوہ ازیں وفاقی کابینہ کا اجلاس ایک گھنٹہ گزرنے کے باوجود نہ شروع ہو سکا،وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر آئینی ترمیم کے متعلق اہم مشاورتی اجلاس جاری ہے، مشاورت میں جے یو آئی کے اراکین سینٹ و قومی اسمبلی شامل ہیں۔

 ذرائع ابلاغ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری ، محسن نقوی اعظم نذیر تارڈ مولانا کی رہائشگاہ پر موجود ہیں،مولانا نےحکومت کو جواب دیا کہ آج ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دے سکتا۔

مولانا فضل الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے پی ٹی آئی نے کل تک وقت مانگا ہے، مجھے کل تک کا وقت دیں، کل پی ٹی آئی کا جواب آئےگا۔

مزیدخبریں