پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے،19ستمبر 2021

04:43 AM, 19 Sep, 2021

اویس
پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی کا عمل مسلسل جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے مزید 71 مریض انتقال کر گئے ، جبکہ عالمی وبا سے بچائو کیلئے این سی او سی کی طرف سے عوام کو مسلسل ہدایت کی جا رہی ہے کہ وہ ویکسین لگوائیں اور کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔ سکیورٹی خدشات کا بہانہ،پاکستان میں سیریز ختم کرنے والی کیوی ٹیم چارٹرڈ طیارے پر اسلام آباد سے دبئی پہنچ گئی، کیوی ٹیم کو سخت سیکورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا، کھلاڑی اور اسکواڈ کے دیگر ارکان 24 گھنٹے تک آئیسولیشن میں رہیں گے کرکٹ مداحوں اور ان کا دکھ ایک ہے، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ جو ہوا پاکستان کرکٹ کےلیے ٹھیک نہیں ہوا، ڈومیسٹک کرکٹ کے ذریعے ورلڈ کلاس ٹیم بنانے کی صلاحیت ہے، قومی ٹیم اپنا غصہ پرفارمنس کے ذریعے نکالے، پاکستان ٹیم کو دنیا کی بہترین ٹیم بننا ہے۔ کرس گیل نے نیوزی لینڈ کو آئینہ دکھا دیا، پاکستان آنے کا اعلان، کہا پاکستان جا رہا ہوں،کون کون میرے ساتھ آرہا ہے،کرس گیل کا ٹویٹ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا وزیراعظم کا افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کااعلان، عمران خان نے کہا ہےکہ اجتماعی حکومت پر بات چیت ہوگی، تاجک،ہزارہ اورازبک برداری کو حکومت کا حصہ بنانےپر زور دیا جائے گا، 40 سالہ تنازعہ کےبعد تمام فریقین کی شمولیت پرامن اورمستحکم افغانستان کی ضامن ہوگی۔ حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے افغانستان میں امریکا کے آلہ کاروں نےاپنے ہی ملک کے خلاف کام کیا،اب ایسے لوگوں سے مفاہمت نہیں کرنی چاہیے، کہتے ہیں غیر ملکی میڈیا پاکستان کا امیج خراب کر رہا ہے،سی آئی اے چیف افغانستان آئے تو کچھ نہیں ہوتالیکن پاکستانی وفد آتا ہے توشورمچایا جاتا ہے
مزیدخبریں