پولیس کو دھمکیاں دینے پر مولانا عبدالعزیز کیخلاف مقدمہ درج

07:11 AM, 19 Sep, 2021

اویس
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت کی مشہور زمانہ لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ان پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دیں، عوام کو اکسایا اور غیر قانونی اسلحہ کی نمائش کی ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں، ویڈیو اعلیٰ حکام کی نظروں تک پہنچی اور مولانا عبدالعزیز کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، مولانا نے پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے طالبان آپ کا حشر کر دیں گے۔ ا س سے قبل مولانا عبدالعزیز کی طرف سے لال مسجد پر طالبان کا جھنڈا لہرادیا گیا تھا جسے اتارے کیلئے اسلام آباد پولیس کے اہلکار پہنچے تو مولانا کی طرف سے انہیں دھمکیاں دی گئی، مسجد کی چھت پر خواتین طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے پولیس اہلکاروں کو طالبان کا پرچم اتارے سے منع کیا ۔
مزیدخبریں