باکسر عامر خان کو امریکی جہاز سے اتار دیا گیا، سفر پر تاحیات پابندی
08:08 AM, 19 Sep, 2021
نیو یارک ( ویب ڈیسک ) پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ایئر لائن کی پرواز سے اتار تے ہوئے ان پر تاحیات پابندی بھی عائد کر دی ہے، انہیں طیارہ رکوا کر دوست کے ساتھ اتارا گیا جبکہ عامر خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ماسک پہن رکھا تھا اور ایس او پیز کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔ https://twitter.com/AndyVermaut/status/1439492873800486914 تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی سپر سٹار باکسر عامر خان امریکی ایئر لائن کے ذریعے امریکہ جانا چاہتے تھے، وہ طیارے میں سوار ہوئے تو مبینہ طور پر ماسک کے معاملے پر انہیں طیارے سے اتار دیا گیا ۔ https://twitter.com/CapitalNWNews/status/1439480785212477444 اس حوالے سے باکسر عامر خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کے ساتھی کا ماسک شاید زیادہ اوپر نہیں تھا مگر انہوں نے ایس او پیز کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی تھی، ایئر لائنز کے پاس اس سارے واقعہ کی ویڈیو ہو گی کہ وہ بے قصور ہیں، امریکن ایئر لائن کی طرف سے یہ زیادتی بہت ناگوار ہے اور مجھے دوسری پرواز سے ٹریننگ سیشن میں شرکت کیلئے نیو یارک جانا پڑا۔