پاکستان نے امدادی سامان افغان حکام کے حوالے کر دیا

09:29 AM, 19 Sep, 2021

اویس
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان کی طرف سے افغان عوام کیلئے 17 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان افغانستان بھجوا دیا گیا، طور خم بارڈر پر یہ امدادی سامان افغان حکام کے حوالے کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق طورخم بارڈر پر پاک افغان کوآپریشن کی طرف سے تقریب کا اہتمام کیا گیا ، پاکستان کی طرف سے جذبہ خیرسگالی کے تحت مختلف خوراکی اشیاء پر مشتمل 17 ٹرک افغان حکام کے حوالے کر دئیے گئے، امداد میں 190 ٹن اٹا، گیارہ ٹن کوکنگ آئل، 31 ٹن چاول، 65 ٹن چینی 3 ٹن دالیں شامل ہیں۔ چیئر مین پاک افغان فورم حبیب اللہ خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں بارشوں کی کمی کی وجہ سے زرعی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے ،جس سے خوراکی اشیاء ودیگر چیزوں میں مشکلات کا سامنا ہے، افغانستان کی ہر سطح پر امداد کرینگے۔
مزیدخبریں