پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،19ستمبر2021

01:10 PM, 19 Sep, 2021

شازیہ بشیر
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پہلی بار جدید ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے۔ گرین لائن منصوبے کے تحت80 بسیں درآمد کی جائیں گی۔ 40 بسوں پر مشتمل کھیپ آج کراچی پہنچی ہے شہر قائد کے باسیوں کے لیے اچھی خبر۔ طویل ترین انتظار کے بعد بالاخر گرین لائن منصوبے کے لیے 40 بسیں چین سے کراچی پہنچ گئیں۔ باقی 40 بسیں آئندہ کچھ ہفتوں کے دوران پاکستان پہنچیں گی محکمہ داخلہ سندھ کا بڑا فیصلہ۔ موٹر ویز پر سفر کرنے والوں کے لیے کورونا ویکسینیشن 20 ستمبر تک لازمی قرار۔ ریل میں سفر کرنے والوں کے لیے بھی 20 ستمبر تک کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دیدی گئی چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹے ہمارے لیے بہت مشکل تھے۔ ہم کچھ حقائق منظر عام پر لانا چاہتے ہیں پاکستان کرکٹ بورڈنے نیوزی لینڈ کرکٹ کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا
مزیدخبریں