گرین لائن منصوبے کیلئے 40 بسیں چین سے کراچی پہنچ گئیں

01:37 PM, 19 Sep, 2021

شازیہ بشیر
کراچی ( پبلک نیوز) شہر قائد کے باسیوں کے لیے اچھی خبر۔ طویل ترین انتظار کے بعد بالاخر گرین لائن منصوبے کے لیے 40 بسیں چین سے کراچی پہنچ گئیں۔ باقی 40 بسیں آئندہ کچھ ہفتوں کے دوران پاکستان پہنچیں گی۔ تفصیلات کے مطابق گرین لائن بس منصوبے کے لئے چین سے جدید بسیں لانے والا جہاز بندر گاہ پر لنگر انداز ہو گیا۔ گرین لائن منصوبے کے لئےچین سے 40 بسیں کراچی پورٹ پر پہنچ گئیں ہیں۔ بسوں کی نقاب کشائی کی تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اسد عمر نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پہلی بار کراچی میں ٹرانسپورٹ کا جدید نظام شروع ہونے جا رہا ہے۔ ٹیسٹ رن کے بعد 2 ماہ میں بسیں اپنے ٹریک پر چلنا شروع ہو جائیں گی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ گرین لائن سے کراچی کے عوام کو بہترین سفری سہولیات میسر ہوں گی۔ کے فور منصوبے کے ذریعے کراچی کو پانی کی فراہمی میرا عزم ہے۔ واضح رہے کہ گرین لائن منصوبہ اہلیان کراچی کی ایک بڑ ی ضرورت ہے جسے پورا کرنے کا دعویٰ وفاقی حکومت کی جانب سے کیا گیا تھا۔ منصوبے کے لئے باقی کی 40 بسیں آئندہ کچھ ہفتو ں کے دوران پاکستان پہنچیں گی۔ پہلے فیز میں یہ بسیں سرجانی سے نمائش تک چلائی جائیں گی۔
مزیدخبریں