سینما، کنسرٹ یا تھیٹر میں جانے کیلئے ٹکٹ نہیں ہاتھ سکین کریں
06:22 PM, 19 Sep, 2021
کولاراڈو (ویب ڈیسک) سنیما گھر جانا ہو، کنسرٹ دیکھنا ہو یا پھر تھیٹر میں لطف ہونا ہو تو آپ کو ٹکٹ خریدنا پڑتا ہے۔ اب ٹکٹ والے جھنجھٹ سے آزادی ملنے جا رہی ہے۔ کچھ برس پہلے ایمازون کی جانب سے ہاتھ سکین کرانے کے لیے ہتھیلی سکینر متعارف کرایا تھا۔ اب یہی سکینر سنیما گھر، کنسرٹ اور تھیٹر میں ٹکٹ کے متبادل کے طور پر استعمال ہوں گے جس کے بعد کوئی بھی سنیما گھر، کنسرٹ یا تھیٹر میں جانے والا فرد سکینر پر ہاتھ رکھتے ہوئے بآسانی آگے بڑھ سکے گا۔ خیال رہے کہ ایمازون ون سکیننگ ٹیکنالوجی شاپنگ مالز کے اندر تیز رفتار ادائیگیوں کی غرض سے تیار کی گئی تھی۔ تاہم اب کپمنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سکیننگ ٹیکنالوجی تفریحی ٹکٹ فراہم کرنے والی فرم اے ایکس ایس کے تعاون سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں بھی متعارف کرائی جا رہی ہے۔ ایمازون نے سب سے پہلے کولاراڈو میں موجود مشہور ریڈ راکس ایمفی تھیئٹر میں داخلہ کے لیے اس ٹیکنالوجی کو آزمائشی طور پر متعارف کرایا ہے۔ جس کے بعد ممکنہ طور پر دنیا بھر میں یہ ٹیکنالوجی لانچ کی جائے گی۔