حریم شاہ نے اپنے خاوند کے ساتھ تصاویر شیئر کر دیں
06:42 PM, 19 Sep, 2021
ویب ڈیسک: وزیر اعظم ہاؤس میں تصاویر کے ساتھ وائرل ہونے والی حریم شاہ کو خبروں میں رہنے کا ڈھنگ آ گیا ہے۔ گزشتہ دنوں نے ٹک ٹاکر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ رکن سندھ اسمبلی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں اور ان کے خاوند پہلے سے شادی شدہ بھی ہیں۔ حریم شاہ نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ ان کے شوہر پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور یہی نہیں بلکہ صوبائی حکومت میں وہ وزیر بھی ہیں۔ تاہم اب معاملہ کچھ الگ ہو گیا ہے۔ خاتون ٹک ٹاکر نے اس سب کو مذاق قرار دے دیا ہے۔ مقامی ویب سائٹ کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں انھوں نے اب نیا دعویٰ کیا ہے کہ ان کے خاوند کا بلال شاہ ہے اور وہ پہلے سے شادی شدہ نہیں تھے۔ بلال شاہ بھی پیپلز پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ سابق صدر آصف علی زرداری اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے بہت قریب ہیں۔ حریم شاہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں بلال شاہ کو آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔