شان ٹیٹ نے نسیم شاہ بارے بڑی بات کہہ دی
05:02 AM, 19 Sep, 2022
پاکستان کے بائولنگ کوچ اور سابق آسٹریلوی بالر شان ٹیٹ کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کے اندر میں اپنی جوانی دیکھتا ہوں۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اتوار کو پریس کانفرنس کے دوران شان ٹیٹ نے کہا کہ انگلینڈ کے پاکستان آنے سے یہاں کے لوگ بہت خوش ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان ٹی 20 سیریز میں پچز بیٹنگ کے لیے سازگار ہوں گی۔ بائولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بہترین فاسٹ بائولرز ہیں۔ میرے تمام فاسٹ بائولرز کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ مجھے اندازہ ہے فاسٹ بائولر کو جب کریمپس ہوتے ہیں تو کتنا درد ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں جب نسیم کو ٹانگ میں درد ہوا تو میں اسے لینے گرائونڈ میں گیا۔ نسیم شاہ کے اندر میں اپنی جوانی دیکھتا ہوں۔ نسیم شاہ اس عمر میں مجھ سے زیادہ با صلاحیت ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی کی انجری سے متعلق شان ٹیٹ نے کہا کہ شاہین آفریدی کے حوالے سے زیادہ معلومات نہیں، شاہین بہتر ہو رہے ہیں صرف اتنا جانتا ہوں۔