امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ مزید تگڑا ہوگیا
12:57 PM, 19 Sep, 2023
کراچی: روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں تنزلی کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک روپے 15 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 294 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر بلند ترین سطح سے 12 روپے 30 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 295 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔