(ویب ڈیسک ) صوبائی کابینہ نے وفاق کی مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کرنے کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواحکومت نے سپریم کورٹ میں آئینی پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلی خیبر پختونخواعلی امین کی سربراہی میں کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔
صوبائی کابینہ نے وفاق کی مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کرنے کی منظوری دیدی۔کابینہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اس وقت پارلیمنٹ، یعنی قومی اسمبلی اور سینیٹ دونوں نامکمل ہیں، پی ٹی آئی کو اس کی مخصوص نشستیں نہیں دی گئیں، اس لیے کوئی بھی آئینی ترامیم منظور نہیں کی جا سکتی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ کانے کے لئے قانونی ٹیم سے مشاورت کی جائے گی، لیگل ٹیم کی مشاورت کے بعد باقاعدہ طورپر ڈرافٹ تیار کرکے جائزہ لیا جائےگا۔