اسرائیلی حملے، لبنان میں مقیم امریکی شہریوں کے لئے ٹریفک ایڈوائزری جاری

10:37 AM, 19 Sep, 2024

ویب  ڈیسک : لبنان میں امریکی سفارت خانے کی طرف سے امریکی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے لبنان بھر میں کیے گئے پیجر حملے کے بعد اپنی نقل و حرکت کم کردیں اور نمایاں نہ ہوں۔

دو ماہ کے دوران یہ دوسرا موقع ہے کہ امریکہ کو اپنے شہریوں کو لبنان میں اس نوعیت کی ایڈوائزری جاری کرنا پڑی ہے۔ اس سے ہہلے حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر فواد شکر کی بیروت میں اسرائیلی حملے میں ہلاکت کے بعد ٹریول ایڈوائزری جاری کی گئی تھی۔

  اسرائیل کے اس تازہ خوفناک اور منفرد حملے کے بعد حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 خطے میں انتہائی کشیدگی کے پیش نظرامریکی سفارت خانے سے ایک ای میل جاری کی گئی ہے اور لبنان میں مقیم اپنے شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ محتاط رہیں اور نمایاں نہ ہوں۔

اسرائیلی خفیہ ادارے موساد اور پیجر کمپنی کی مبینہ مدد سے اسرائیل کے کامیاب پیجر حملے کے بعد لبنان کے ہسپتالوں کی اہمر جنسیز بھر گئی ہیں اور بیڈز بھی کم پڑ گئے ہیں۔ اسرائیل نے پیجر حملے میں ہزاروں افراد کو نشانہ بنایا ہے۔ جس سے ایک ' پینک ' کی صورت حال ہے۔

مزیدخبریں