پاکستان کی لبنان میں الیکٹرانک آلات  کے ذریعے حملوں کی شدید  مذمت

12:39 PM, 19 Sep, 2024

(ویب ڈیسک )   ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ   پاکستان الیکٹرانک آلات کے ذریعے لبنان میں حملوں کی مذمت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ   پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے ، پاکستان لبنان کی سلامتی اور قومی خود مختاری کی مکمل حمایت کرتا ہے،  اسرائیل کی مہم جوئی علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان  12 ستمبر کو فلسطینی شہری آبادی پر اسرائیلی فضائی حملوں کی بھی مذمت کرتا ہے۔ پاکستان فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے غیر قانونی قبضے کے حوالے سے آئی سی جے کے فیصلے پر عمل درامد کا مطالبہ کرتا ہے،  عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل سے جواب طلب کیا جانا چاہیے۔

ترجمان نے  کہا کہ   مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد بھارتی آئین کے تحت انتخابات کی کوئی حیثیت نہیں،   پاکستان بھارت کو یاد دلانا چاہتا ہے کہ مقبوضہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ خطہ ہے،   مقبوضہ کشمیر میں استصواب رائے کے سوا کوئی متبادل ذریعہ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت متبادل نہیں ہو سکتا۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ  وزیراعظم شہباز شریف 23 سے 27 ستمبر تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے ، وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور اعلی احکام بھی نیویارک جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نیویارک میں او ائی سی سمیت دیگر تنظیموں کے اجلاسوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  روس کے نائب وزیراعظم پاکستان الیکسی اوور چک کا دورہ پاکستان جاری ہے، روس کے نائب وزیراعظم کا دورہ پاکستان وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ولادی میر پوٹن کے وژن کا مظہر ہے ۔

  ترجمان دفتر خارجہ  نے  کہا کہ   پاکستان اور روس نے مرکنٹائل ایکسچینج کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں، پاکستان نے روس کے ساتھ تجارتی راہداری کے لیے بھی مفاہمت کے یاداشت پر دستخط کیے ہیں۔

مزیدخبریں