‏لیگی ارکان اسمبلی  کا مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع

03:28 PM, 19 Sep, 2024

(ویب ڈیسک )   مسلم لیگ ن  کے  ارکان اسمبلی نے مخصوص نشتوں کے حصول کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔

الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ   پارلیمنٹ نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کردی ہے۔ پارلیمنٹ نے ترامیم کا اطلاق ماضی سے موثر قرار دیا ہے۔

در خواست  میں کہا گیا ہے  کہ  ترامیم کے مطابق ایک مرتبہ وابستگی کا جمع سرٹیفکیٹ تبدیل نہیں ہو سکتا۔ الیکشن ایکٹ کے مطابق فہرست جمع نہ کرانے والی جماعت مخصوص نشستوں کی اہل نہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ  قرار دیا جائے جس سیاسی جماعت نے مخصوص سیٹوں کی فہرست نہیں دی وہ مخصوص سیٹوں کی اہل نہیں، جن امیداروں نے انتخابات میں پارٹی وابستگی سرٹیفکیٹ جمع نہیں کرایا انھیں آزاد ڈکلیئرڈ کیا جائے، قرار دیا جائے جن آزاد ارکان نے کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کی وہ دوبارہ پارٹی تبدیل نہیں کر سکتے۔

مزیدخبریں