چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا لاہور جلسے سےمتعلق پیغام

05:22 PM, 19 Sep, 2024

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین   بیرسٹر گوہر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ایک عرصے بعد ہم لاہور مینار پاکستان پر جلسہ کرنے جا رہے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہناتھا کہ عوام سے درخواست ہے پاکستان اور پی ٹی آئی کے جھنڈے تھام کر نکلیں،عوام زیادہ سے زیادہ تعداد میں پُر امن طریقے سے نکلیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور عدلیہ کی آزادی کے لئے نکلیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس ظلم کے خلاف، مہنگائی کے خلاف اور بانی پی ٹی آئی کی آزادی کے لئے 21 ستمبر کو ایک بہت بڑا جلسہ کرنے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں