اسکیلیٹر پر سوار ہونیوالی خواتین کی بچے سمیت قلابازیاں لگ گئیں، ویڈیو وائرل

10:44 PM, 19 Sep, 2024

ساجد خاں

ویب ڈیسک:(محمدساجد) اکثر بڑے شاپنگ مالز میں اسکیلیٹر نصب کئے جاتے ہیں تاکہ لوگ اوپر کی منزل پر جانے کے لئے انہیں استعمال کرتے آسانی سے اپنی مطلوبہ جگہ پہنچ جائیں مگر اسکیلیٹر پر سوار ہونا خطرے سے خالی بھی نہیں ہے، کیو نکہ پہلی بار اس پر سوار ہونے والا اپنا توازن کھو بیٹھتا ہے جیسا کہ وائرل ہونے والی ویڈیو میں ہوا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان، بھارت سمیت دنیا کے تقریباً وہ ممالک جہاں بڑے شاپنگ مالز، ہوٹلز بنے ہوئے ہیں وہاں لفٹ یا اسکیلیٹرکو نصب کیا گیا ہے کیونکہ بلند و بالا عمارت پر سڑھیوں کے ذریعے جانا مشکل اور وقت کا ضیاع ہے لہذا لوگ لفٹ یا اسکیلیٹر کو ترجیح دیتے ہیں، اسکیلیٹر پر جانے والوں کو محتاط رہنا پڑتا ہے کیونکہ لفٹ کی طرح یہ بند نہیں ہوتے، سوار ہونے والے اپنا توازن بھی کھو بیٹھتے ہیں جو کہ کسی حادثے کا باعث بنتے ہیں، ایسا ہی وائرل ہونے والی ویڈیو میں ہوا جہاں خواتین ایک کو اسکیلیٹر  پر سوار کرتے ہوئے ناخوشگوار حادثے کا شکار ہوگئیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو بھارت کے کسی ریلوے اسٹیشن کی لگ رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو خواتین دوسرے پلیٹ فارم پر جانے کے لئے تقریباً 2 سال کے بچے کے ساتھ اسکیلیٹر پرسوار ہونے کی کوشش کررہی ہیں ، بچے کو سوار کرنے کے بعد فوراً وہ جیسے ہی خود اسکیلیٹر  پر سوار ہوئیں تو سیڑھیوں کے درمیان پاوں نہ رکھنے کی وجہ سے اپنا بیلنس کھو بیٹھیں اور بچے سمیت دونوں کی قلابازیاں لگ گئیں۔

خواتین اور بچے کی چیخ وپکار سنتےہی وہاں موجود ایک شخص نے ان کی مدد کی اور فوراً انہیں اسکیلیٹر  سے باہر نکال، ویڈیو کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔

مزیدخبریں