ڈاکٹرانوش مسعود کا وفاق میں تبادلے کا نوٹی فکیشن منسوخ

11:10 PM, 19 Sep, 2024

  ویب ڈیسک:لاہور کی  سابق  ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹرانوش مسعود کا پنجاب سے وفاق میں تبادلے کا نوٹی فکیشن منسوخ کر دیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق چیف سیکرٹری زاہداختر زمان نے نئے احکامات جاری کردیئے ہیں جن کےتحت انوش مسعود کی خدمات وفاق میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حوالے کرنے کا نوٹی فکیشن منسوخ کر دیا گیا ہے۔

انوش مسعود بدستور پنجاب میں رہ کر سنٹرل پولیس آفس سے اپنے نئے تقرر کا حکم آنے کا انتظار کریں گی۔ 

واضح رہے کہ آئی جی پنجاب نے گزشتہ رات ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود کو ان کے عہدہ سے ہٹا کر سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا تھا، اس کے بعد  چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان  کی جانب سے انوش مسعود کی خدمات وفاق کو واپس کرنے کا نوٹی فکیشن آیا تھا۔ 
انوش مسعود کی جگہ  محمد نوید کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہورتعینات کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں