’’معلوم ہو گیا سلیکٹڈ شہباز شریف سے کتنا خوفزدہ ہے؟‘‘

لاہور ( ویب ڈیسک ) مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے ایئر پورٹ پر شہباز شریف کو لندن جانے سے روکنے پر انتہائی شدید ردعمل دیتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ہے کہ انتہائی ڈھٹائی سے یہ عمل کرنا ظاہر کرتا ہے کہ سلیکٹڈ شہباز شریف سے کتنا خوفزدہ ہو چکا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنی ایک ٹویٹ میں مریم نواز شریف نے لکھا کہ ’’جعلی حکومت کی طرف سے عدالت کے احکامات کی انتہائی ڈھٹائی سے خلاف ورزی کرتے ہوئے شہباز شریف کو ایئر پورٹ پر روکا جانا انتہائی قابل مذمت ہے ٗ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سلیکٹڈ ان سے کتنا خوفزدہ ہے‘‘۔


یاد رہے کہ عدا لتی احکامات کے باوجود جب رات گئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف لاہور ایئر پورٹ پہنچے تو انہیں لندن جانے سے روک دیا گیا اور انہیں بتایا گیا کہ ان کا نام تاحال بلیک لسٹ میں شامل ہے ٗ اس موقع پر عدالتی احکامات دکھانے کے بعد باوجود شہباز شریف کو جانے کو اجازت نہ ملی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں