’’بلاول کی پھپھو سے کوئی پوچھنے والا نہیں ‘‘

کراچی ( پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام کو بتانا چاہتا ہوں صوبہ سندھ کے حالات بہت خراب ہو چکے ہیں ٗویکسین کے لئے اربوں روپے کہاں گئے ٗبلاول کی پھپھو بتائیں اسپتالوں میں کتنی ترقی ہوئی ٗ14 سال سے ٹوٹی پھوٹی بسیں چل رہی ہیں اس میں کیا تبدیلی لائی گئی ٗصوبہ سندھ میں کچرے اٹھانے کا نظام کیا ہے بتایا جائے ٗگلء محلوں میں کتوں کے حملے سے لوگ متاثر ہو رہے ہءں اس جا کیا بندوبست کیا گیا ۔

تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیرزمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کا کیا بنا عوام کو بتایا جائے ٗ2021 کے ابتدائی پانچ ماہ میں ہزاروں موٹر سائکلیں چوری اور چھینی گئیں ٗسندھ حکومت اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے ٗپی پی نے 8 سال سے صوبہ سندھ مسائل حل نہ کرنے کی قسم کھائی ہوئی ہے، اٹھارویں ترمیم سے صوبہ سندھ کو شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ صرف آصف زرداری کو اٹھارویں ترمیم سے فائدہ ہوا ٗصوبہ سندھ کے عوام کی زندگیاں بدترین ہوگئیں ٗاسمبلی فلور پر 45 منٹ وزیر اعلیٰ نے وفاقی حکومت کی برائی کی ٗ15 منٹ سندھ میں اپنی کارکردگی بتائی،وزیر اعلیٰ سندھ نے عوام کی بہتری کیلئے کوئی بات نہیں کی ٗہماری خواہش تھی کہ وزیر اعلیٰ کوئی اپنی تجاویز پیش کرتے ٗپانی کے مسئلہ پر کوئی بات نہیں ۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ اسکول ،صحت، تعلیم کسی مسئلے پر بات نہیں کی ٗآصف زرداری اور بلاول نے کوئی وزیر اعلیٰ کو کچھ سیکھا کر نہیں بھیجا تھا ٗہسپتالوں میں جانور گھومتے ہیں ٗ ان سے جب بات کریں یہ این آئی سی وی ڈی کے گن گاتے ہیں ٗہم انتظار کرتے رہے کہ اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کوئی تجویز پیش کریں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول کی پھپھو سے صحت کے مسائل پر کوئی پوچھنے والا نہیں ٗاورن لائن کے حوالے سے مراد علی شاہ نے کچھ نہیں بتایا ٗبس اتنا کہا کہ گرین لائن سے پہلے چلائیں گے ٗکراچی کے عوام کیلئے کوئی ٹرانسپورٹ کی سہولت موجود نہیں ہے ٗمراد علی شاہ جھوٹ ہی بول دیتے 14 سال سے جھوٹ ہی بولا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں