’’مہنگائی اور جھوٹ بلند ترین تاریخی سطح پر ہیں ‘‘

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت کی طرف سے مہنگائی پر کنٹرول نہ کر سکنے پر اپنی مختلف ٹویٹ میں لکھا کہ مہنُگائی میں تاریخی اضافہ.جھوٹ ، فریب ، دھوکہ دہی تاریخ کی بلند ترین سطح پہ ہے.تاریخی تبدیلی لانے والے تاریخی مہنگائی ، مفلسی ، غربت اور معاشی تباہی لا رہے ہیں .تاریخی مہنگائی عوام کی غربت اور بے روزگاری کی نئی تاریخ لکھ رہی ہے۔

‎انہوں نے ٹویٹ کیا کہ تاریخی مہنگائی بے روزگاری اور معاشی تباہی عمران صاحب کی تاریخی ناکامی ، نالائقی اور کرپشن کی داستان ہے ٗ‎ انڈے، مرغی، بھینس، کٹے ، بکری سے جس نے معیشت چلانی تھی، اس کے دور میں مرغی اور انڈے تاریخی مہنگے ہو گئے ۔

‎ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ تاریخی نالائقوں اور تاریخی نااہلوں نے ملکی معیشت، روزگار اور عوام کا تاریخی بھٹہ بٹھایا ہے ٗ‎تاریخی قرض لے کر ظالم حکمرانوں نے تاریخی بوجھ ملک اور قوم پر لاد دیا ہے ٗ‎تاریخی ترقی کی شرح کو محض اڑھائی سال میں تاریخی منفی 0.4 فیصد کی تنزلی اور زمین میں دفن کرنے کا تاریخی حادثہ ہوا

‎مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کیا کہ عمران صاحب کی حکومت تاریخ کی جھوٹی، کرپٹ ترین حکومت ثابت ہوئی ٗ‎تاریخی میڈیا سنسرشپ ٗ‎تاریخی فاشزم اور بدترین سیاسی انتقام لیا ٗ ‎آٹا ، چینی ، انڈے، تیل ، گوشت مرغی اور دالوں کی قیمت تاریخی بلند ترین سطح پہ ہے اورتاریخی چور حکمران روپوش ہیں ۔

‎ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ گیس بجلی دوائی کی قیمت تاریخی بلند ترین سطح پہ ہے جبکہ بجلی، گیس، دوائی چور عوام کو لوٹ کر مفرور ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں