کورونا سے مزید 137 افراد انتقال کرگئے

05:06 AM, 20 Apr, 2021

اویس
اسلام آباد ( پبلک نیوز) ‏مہلک کورونا وائرس سے گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران کورونا سے137 افراد انتقال کرگئے ٗ کورونا مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ رہی ،‏جبکہ کورونا کے68 ہزار02 ٹیسٹ کیئے گئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں 5,445افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے ٗ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 83,298ہے ٗجبکہ ملک بھر میں کورونا کے 6 لاکھ67زار 131مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ملک میں7,66,882مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں ٗملک بھر میں کورونا سے تاحال16,453موات ہو چکی ہیں ٗگزشتہ24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں68,002ٹیسٹ کئے گئے جبکہ ‏ملک میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے5 ہزار 445 کیسز سامنے آئے۔
مزیدخبریں