کرینہ کپور اپنے بیٹے کو میڈیا سے چھپانے لگیں
06:59 AM, 20 Apr, 2021
ممبئی ( ویب ڈیسک ) کرینہ کپور اور سیف علی خان کے مداح بے چینی نے اس کے دوسرے بیٹے کی جھلک کا انتظار کر رہے ہیں اور یہ جاننے کیلئے بھی بے چین ہیں کہ آخر تیمور کے چھوٹے بھائی کا نام کیا رکھا جائے گا ٗ اس کیلئے آپ کو تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کا ابھی اپنے دوسرے بیٹے کو میڈیا کے سامنے لانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ کرینہ کپور سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی زندگی کے حوالے سے ہر بات شیئر کرتی ہیں ٗ بھارت میں کورونا کی وجہ سے کرفیو لگنے کے بعد کرینہ کپور نے سوشل میڈیا پر گھر میں اپنے خاندان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی مگر اس موقع پر انہوں نے اپنے چھوٹے بیٹے دکھانے سے احتراض کیا اور اس کے چہرے پر ایک ایموجی لگا دیا۔بھارتی میڈیا کا ماننا ہے کہ سیف اور کرینہ یہ نہیں چاہتے کہ ان کے چھوٹے بیٹے کی سوشل میڈیا لائف شروع ہو جائے اور دوبارہ کہیں پہلے جیسا شروع نہ ہو جائے اور تیمور کی طرح اس کے بیٹے کو لائم لائٹ میں جگہ ملنی شروع ہوجائے۔