پنجاب حکومت تعلیم پر 50 ارب خرچ کرے گی

08:22 AM, 20 Apr, 2021

اویس
لاہور ( پبلک نیوز ) پنجاب حکومت کی طرف سے تعلیموں اداروں کے لیے پہلا ڈارفٹ بجٹ تیار کرلیا گیا ٗ نئے مالی سال میں حکومت تعلیم پر 50 ارب روپے کا بجٹ  خرچ کرے گی۔تفصیلات کے مطابق نئے منصوبوں پر ترجیح کم بلکہ پرانے منصوبے پہلے مکمل ہونے گے ٗسکول کالجز اور یونیورسٹیز کے لیے 17 ارب روپے کے فنڈ نئے پروگرام کے لیے مختص کرنے کی تجویزدی گئی ہے ٗ ترقیاتی بجٹ میں نئے مالی سال میں 15 ارب روپے کے اضافے کا ڈارفٹ تیار کیا گیا ہے،محکمہ سکولز ایجوکیشن کے لیے 32 ارب اور ہائر ایجوکیشن کے لیے دس ارب 45 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز بھی ہے۔اسپیشل ایجوکیشن کے لیے ایک ارب اور لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے لیے 3 ارب 95 کروڑ روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز ہے ٗ محکمہ سکول ایجوکیشن کے لیے 23 ارب روپے کا بلاک ایلوکیشن فنڈ بھی ہو گا ٗنئے مالی سال سرکاری سکولوں کی اپ گریڈیشن ،نئے کلاس رومز اور سکولوں کی چار دیواری شامل ہے۔
مزیدخبریں