پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے،20 اپریل 2021
10:18 AM, 20 Apr, 2021
وفاقی حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کامیاب، حکومت فرانس کے سفیر کی واپسی بارے قرارداد آج قومی اسمبلی میں پیش کرے گی، وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں فورتھ شیڈول میں شامل افراد کے نام نکالنے کے ساتھ مقدمات بھی ختم کئے جائیں گے، کالعدم جماعت لاہور سمیت ملک بھر سے دھرنے اور مظاہرے ختم کرے گی۔خلائی مخلوق، زمینی مخلوق بن چکی ہے، شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں یہ حکومت نہیں، سرکس ہے چلتا رہے گا، وزیروں کو آگے پیچھے کرنے سے ملک کے معاملات بہتر نہیں ہونگے، جو وزیر ایک عہدے پر نالائق ہوتا ہے، وہ دوسرے عہدے پر بھی نالائق ہی ہوگا، آج ہر شخص وزیر خزانہ بنا ہوا ہے، ہر پاکستانی سوال کررہا ہےکہ ملک میں انتشار کیوں ہے، ٹروتھ کمیشن بنادیں، حقائق آپ کے سامنے آجائیں گے۔حکومت کی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے ملک میں بحران پیدا ہوا، لیگی رہنما احسن اقبال کہتے ہیں سنگین مسئلے پر حکومت نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، اپوزیشن پر الزام لگانے کی بجائے قوم کو جواب دیا جائے، ہمیں ایسے حالات پیدا کرنے سے گریز کرنا چاہیے، جس سے انتشار اور خون ریزی ہو، سفارت کاری پر وزارت خارجہ اور وزیراعظم کی زبانیں بند ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ، وفاقی کابینہ کو مذہبی تنظیم کے ساتھ مذاکرات سے بھی آگاہ کیا گیا، اشیائے خورونوش کی طلب ورسد کا ریکارڈ رکھنے کےلیے ڈیٹا بیس کے قیام کی منظوری، اجلاس میں13 نکاتی ایجنڈا پر مشاورت کی گئی۔پاکستان میں کورونا سے مزید 137 اموات، مجموعی تعداد 16 ہزار 453 ہوگئی، 24 گھنٹوں کےدوران 5 ہزار 445 نئے کیس رپورٹ، فعال کیسز بڑھ کر 83 ہزار 298 تک جاپہنچے، 6 لاکھ67 ہزار131مریض صحت یاب بھی ہو چکے۔