چاڈ کے 6ویں بار منتخب ہونیوالے صدر ادریس دیبے ہلاک

01:59 PM, 20 Apr, 2021

احمد علی
ویب ڈیسک: چاڈ کے صدر اردیس دیبے باغیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ سرکاری ٹی وی پر آرمی کی جانب سے تصدیق کر دی گئی۔آرمی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملکی شمالی علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران ویک اینڈ پر ان کو ہلاک کیا گیا۔ ان کی موت اس وقت ہوئی جب وہ 6ویں بار 80 فیصد ووٹ لے کر دوبارہ صدر بننے والے تھے۔ 11 اپریل کو ہونے والے انتخاب کا تسلیم نہیں کیا گیا تھا.سرکاری ٹی وی کے مطابق حکومت اور پارلیمان کو تحلیل کر دیا گیا۔ اگلے 18 ماہ تک ملٹری کونسل ملکی باگ ڈور سنبھالے گی۔واضح رہے ادریس دیبے 1990 میں پہلی بار اقتدار میں آئے تھے۔ ویک اینڈ پر وہ لیبیا کے بارڈر پر باغیوں کے فوجیوں کی چپقلش کا دورہ کرنے پہنچے تھے۔ ان کی عمر 68 سال تھی اور وہ افریقہ کے کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ لمبے عرصہ تک خدمات انجام دینے والے صدر تھے.
مزیدخبریں