پشاور (پبلک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے عہدیداران کی تقرریاں، سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو کی منظوری سے عہدیداران کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شجاع خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل نامزد کر دیئے گئے۔ تماش خان خیبر پختونخوا کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ہوں گے۔
نیر بخاری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کارکنوں کی جماعت ہے۔ نئے عہدیداران چیئرمین بلاول بھٹو کے سیاسی جمہوری پیغام کو عام کرنے میں بھرپور صلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔ یقین ہے کہ نئے عہدیداران صوبہ خیبر میں پارٹی کو مزید مظبوط بنانے میں کردار ادا کریں گے۔