زمبابوے سے ٹی20 سکوارڈ کے کھلاڑیوں کو پاکستان واپسی کی اجازت مل گئی

03:28 PM, 20 Apr, 2021

شازیہ بشیر

ہرارے (پبلک نیوز) زمبابوے سے قومی کرکٹ ٹیم کے ٹی20 اسکورڈ کے 10کھلاڑیوں کو وطن واپسی کا اجازت نامہ مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ، عثمان قادر اور آصف علی 27 اپریل کو پرواز ای کے 622 سے لاہور پہنچیں گے۔ شرجیل خان، محمد حسنین اور دانش عزیز 27اپریل کو پرواز ای کے 600 کے ذریعہ کراچی پہنچیں گے۔ فخر زمان، حیدر علی، ارشد اقبال اور محمد وسیم 28اپریل کو پرواز ای کے 612 پر اسلام آباد پہنچیں گے۔

پی سی بی کی درخواست پر سی اے اے نے کھلاڑیوں کی واپسی کے لیے خصوصی اجازت نامہ دیا۔

مزیدخبریں