وزیر اعظم عمران خان کل پشاور کا دورہ کریں گے

03:37 PM, 20 Apr, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر پشاور جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے نئے بلاک کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم نوشہرہ جلوزئی میں ہاؤسنگ منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

اس کے علاوہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) سے متعلقہ دو منصوبہ بھی شامل ہیں۔

مزیدخبریں