فیصل آباد: دستانہ فیکٹری میں آتشزدگی، 150 ملازمین بحفاظت نکال لیے

03:53 PM, 20 Apr, 2021

شازیہ بشیر

فیصل آباد (پبلک نیوز) غلام محمد آباد کے علاقہ میں دستانہ فیکٹری میں آتشزدگی، امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، آگ نے تین منزلہ فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ میں دستانہ فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آ گ لگی۔ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ 7 فائر وہیکلز آگ پر قابو پانے میں مصروف رہیں۔ آگ نے تین منزلہ فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق فیکٹری میں کام کرنے والے 150 کے قریب ملازمین کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ آگ کی شدت میں مسلسل اضافہ کے سبب امدادی ٹیموں کو آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا رہا۔ مزید فائر وہیکلز طلب کرتے ہوئے ریسکیو نے آتشزدگی کو تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا۔

مزیدخبریں