لینڈنگ گیئر میں چھپ کر سفر کرنے والا شخص

04:38 PM, 20 Apr, 2021

شازیہ بشیر

ویب ڈیسک: پوری دنیا میں غیر قانونی طور پر کتنے ہی لوگ ایک سے دوسرے ملک سفر کرتے ہیں۔ جن کے بارے میں آئے روز آپ کو مختلف ویب سائٹس، ٹی وی چینلز یا اخبارات میں خبریں پڑھنے کو ملتی ہیں۔

ایسا ہی ایک شخص نائجیریا سے یورپ جانے کے لیے جہاز کے لینڈنگ گیئر میں چھپ گیا۔ وہ ہالینڈ غیر قانونی طور پر جا رہا تھا لیکن اس دوران ہلاک ہو گیا۔ مرنے والے شخص کی نعش ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

پونے سات گھنٹے کی اس فلائٹ میں وہ شخص کیسے مرا، متعلقہ ادارے نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پہیوں میں چھپ کر غیر قانونی طور پر سفر کرنے کئی واقعات اس سے قبل بھی سامنے آ چکے ہیں۔

مزیدخبریں