پولیس میں سیاسی مداخلت، سندھ پولیس ترمیمی ایکٹ کے خلاف درخواست

04:45 PM, 20 Apr, 2021

شازیہ بشیر

سندھ ہائی کورٹ میں پولیس میں سیاسی مداخلت، سندھ پولیس ترمیمی ایکٹ کے خلاف درخواست، عدالت کی آبزرویشن تھی کہ ملک بھر کے آئی جیز کے اجلاس میں اصلاحات پر کام ہوا ہے۔

ایڈوکیٹ فیصل صدیقی نے کہا کہ یہ صوبائی معاملہ ہے سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر ہونا چاہیے۔ عدالت پولیس کو بااختیار بنانے کیلئے مکمل گائیڈ لائن دے چکیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں تیاری کر کے آئیں۔ سماعت 18 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

درخواست میں پولیس آرڈر 2002) ترمیمی ایکٹ 2019 کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔ مؤقف اختیار کیا گیا کہ پولیس اصلاحات سے متعلق ایکٹ 2019 کی دفعہ 13 اور 15 بھی خلاف قانون ہیں۔ پولیس افسران کی پوسٹنگ اور تبادلوں کا اختیار منتقل کرنا غیر قانونی ہے۔

مزیدخبریں