پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، کراچی میں تیز ہوائیں
05:02 PM, 20 Apr, 2021
پبلک نیوز: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع بارش، کراچی میں 24 سے 36 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے لگیں۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع بارش، کراچی میں 24 سے 36 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے لگیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقوں سے مغربی سسٹم جا رہا ہے لہذا مغربی سسٹم کے خاتمہ پر ہائی پریشر ایریا بن رہا ہے۔ کراچی کی ہواؤں میں 14 فیصد تک نمی تناسب ہے۔ کراچی میں اگلے دو دن ہوائیں تبدیل ہوں گی۔دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ بارش کے ساتھ ساتھ ہوائیں بھی چلنے لگی ہیں۔ ہواؤں کے چلنے سے موسم ٹھنڈا ہو گیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ بارش کی وجہ سے پکی فصل کا نقصان بھی ہو رہا ہے۔