برطانیہ کے بعد ہانگ کانگ نے بھی بھارتی پروازوں پر پابندی لگا دی
05:28 PM, 20 Apr, 2021
ویب ڈیسک: بھارت سے ہانگ کانگ کے لیے روانہ ہونے والی نجی پرواز میک ایک دو یا دس بیس نہیں بلکہ پورے 47 مسافر کورونا کا شکار نکل آئے۔ مسافروں کے کورونا میں مبتلہ ہونے پر ہانگ کانگ کی جانب سے بڑا فیصلہ کر لیا گیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہانگ کانگ نے دو ہفتوں کے لیے بھارت کے ساتھ پروازوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ تمام کورونا میں مبتلا لوگ بھارت کی وستارا ایئرلائن سے ہانگ کانگ آئے۔واضح رہے کہ پابندی کی اس فہرست میں پاکستان بھی شامل ہے۔