پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،21 اپریل 2021
07:05 PM, 20 Apr, 2021
کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے لاہور میں مسجد رحمت اللعالمین کے باہر دیا جانے والا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔چاڈ کے صدر اردیس دیبے باغیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ سرکاری ٹی وی پر آرمی کی جانب سے تصدیق کر دی گئی۔ہانگ کانگ نے دو ہفتوں کے لیے بھارت کے ساتھ پروازوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ایک ہی پرواز میں 47 کورونا میں مبتلا لوگ بھارت کی وستارا ایئرلائن سے ہانگ کانگ آئے تھے جس پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔ پابندی کی اس فہرست میں پاکستان بھی شامل ہے۔پنجاب حکومت نے ماس ٹرانزٹ اور شہر کے اندر چلنے والی ٹرانسپورٹ پر پابندی ختم کر دی ہے۔ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے پابندی کے خاتمہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا سینئر صحافی پر فائرنگ کا نوٹس، فوری تحقیقات کا حکم دے دیا، ملک کی سیاسی اور دیگر اہم شخصیات کی جانب سے واقعہ کی مذمت