امریکیوں کی ملاقات کو سازش کہنے والا اب امریکیوں سے کیوں مل رہا ہے؟

03:00 PM, 20 Apr, 2022

احمد علی
سابق وزیراعظم وپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی امریکی رکن کانگریس الہان عمر سے ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ امریکی حکومتی عہدیداروں سے عمران خان کی ملاقات سازش ہے یا مداخلت؟ قوم کو جواب دیں. وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپر کہا کہ امریکی رکن کانگریس محترمہ الہان عمر سے ملاقات میں کون سی امریکی سازش پر بات ہوئی، قوم جاننا چاہتی ہے؟ اپنے ٹوئٹ میں وزیر داخلہ نے کہا اپوزیشن سے امریکیوں کی ملاقات کو سازش کہنے والا اپوزیشن میں جاکر امریکیوں سے کیوں مل رہا ہے؟ کون سی سازش تیار ہو رہی ہے؟ اگر آپ نے قوم کو نہ بتایا تو میں تحقیقات کراؤں گا. انھوں نے کہا کہ قوم کو سچائی کا پتہ چلنا چاہیے، یہ نہ ہو کہ عمران نیازی اپنی روایت کے مطابق چند دنوں بعد ایک اور خط سامنے لے آئے. ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم کو امریکہ کے خلاف بھڑکانے والا آج امریکیوں سے ہنس ہنس کر باتیں کر رہا تھا، جلسوں میں "ابسلوٹی ناٹ" کے نعروں سے قوم کو بھڑکانے والے نے امریکیوں سے ملاقات کے لئے "ابسلوٹی یس" کیوں کہا.
مزیدخبریں