کراچی والوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 49 پیسے اضافے کا امکان

05:05 PM, 20 Apr, 2023

احمد علی
کراچی والوں کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے49 پیسے اضافے کا امکان ہے۔ شہر قائد کے بجلی صارفین کیلئے بری خبر ، کراچی والوں کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے49 پیسے اضافے کا امکان ہے۔ کے الیکٹرک نے قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی، کے الیکٹرک نے مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کی ۔ نیشل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا ) کے الیکٹرک کی درخواست پر3 مئی کو سماعت کرے گی، منظوری کی صورت میں صارفین پر6ارب63کروڑ60 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
مزیدخبریں