کل روزہ ، ہفتے کو عید ہوگی ،مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا اعلان

10:14 PM, 20 Apr, 2023

احمد علی
پشاور : مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے اعلان کیا ہے کہ عید الفطر 22اپریل بروز ہفتہ ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں غیر سرکاری مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مسجد قاسم علی خان میں ہوا، اجلاس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کی ۔ اجلاس کے بعد اعلان کیا گیا کہ شوال کا چاند خیبرپختونخوا میں کہیں پر نظر نہیں آیا ۔ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کہا کہ عید الفطر 22اپریل بروز ہفتہ ہو گی ، اہ رمضان کے 30 روزے پورے کئے جائیں گے ۔ خیا ل رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے بھی پاکستان کے کسی بھی حصے سے چاند کی رویت کی شہادت موصول نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ملک بھر میں کہیں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے اور عید الفطر بروز ہفتہ 22 اپریل کو ہو گی۔
مزیدخبریں