بلوچستان کےمختلف علاقوں میں سیلاب کےپیش نظر امدادی کارروائیاں جاری

03:10 PM, 20 Apr, 2024

This browser does not support the video element.

پبلک نیوز: پاک فوج اور ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی سول انتظامیہ کےہمراہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب کے پیش نظر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چمن، نوشکی اور قلعہ عبداللہ کےنواحی علاقوں سے مشینوں کے ذریعے پانی کا اخراج جاری یے۔لوگوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا جارہا ہے، سیلاب زدگان میں پکا ہوا کھانا تقسیم کیا جارہا ہے۔

سیلاب زدگان کی مددکیلئے چمن کےعلاقے زرقوم کلی میں ایف سی بلوچستان کی جانب سےفری میڈیکل کیمپ قائم کردیا گیا ہے۔میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف تعینات ہے۔

تمام سیلاب زدگان کومفت ادویات اورکھانے پینےکی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں۔ ایف سی کی جانب سے پی ڈی ایم اے کو مکمل معاونت فراہم کی جارہی ہے۔ 

ایمرجنسی کیمپس کیلئے فلڈریلیف آشیاء جس میں گیس سیلنڈرز اور ٹینٹس شامل ہیں سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچا دی گئی ہیں۔

مزیدخبریں