بیرسٹر گوہر کی ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات،اہم کیسزپربات چیت

04:09 PM, 20 Apr, 2024

ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات ہوئی جس میں سینیٹ کے حوالے سے لگے کیسز بارے بات چیت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں سینٹ کے خیبرپختونخوا میں ملتوی ہونے والے انتخابات کے حوالے سے بات چیت  ہوئی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کیسز انتہائی اہم نوعیت کے ہیں اسی لیے خود پیش ہوا ہوں،کیسز کی سماعت میں تاخیر سے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔

  ایڈیشنل رجسٹرار  نے اگلے ہفتے کیسز سماعت کے لیے مقرر کرنے کی یقین دہانی کروادی۔

مزیدخبریں