پنجاب پولیس کے ملازمین کا اپنے ہی آئی جی سے فراڈ بےنقاب

05:52 PM, 20 Apr, 2024

ویب ڈیسک: پنجاب پولیس کے ملازمین کا اپنے ہی آئی جی سے فراڈ بےنقاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو سپریم کورٹ کا جج بن کر پولیس ملازمین کی ترقی کاحکم دینے والے دو کانسٹیبلز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جن کے خلاف مقدمہ بھی درج ہوگیا ہے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے ایک جج کے دفتر سے سرکاری نمبر سے خود کو سینئر سرکاری افسر ظاہر کر کے آئی جی پنجاب کو کال کی گئی۔ جس میں 2 پولیس اہلکاروں شہزاد قمر C7607 /C13162۔محمد پرویز کو جلدی سے ترقی دیکر ترقی کا نوٹیفکیشن بھجوانے کا حکم دیا گیا۔ 

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ کانسٹیبلز شہزاد قمر اور محمد پرویز نےخود کو سنیئر سرکاری افسر ظاہر کرکے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو فون کرکے اختیارات سے تجاوز کیا ،سرکاری دفتر کا ناجائزاستعمال کیا۔ 

آئی جی پنجاب کی جانب سے سپریم کورٹ کے جسٹس کو ٹیلی فون کرکے رابطہ کیا تصدیق کی تو معاملہ غلط نکلا۔ تھانہ پرانی انارکلی میں دو اہلکاروں شہزاد قمر اور محمد پرویز کے خلاف جعلسازی۔ٹیلی گراف ایکٹ اور اختیارات سے تجاوز کی دفعات کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا۔

مزیدخبریں